ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نما ناڈو وکوٹا بیندور کی زیراہتمام طلبا کے لئے پیشہ وارانہ روزگار رہنمائی ورکشاپ :200سے زائد طلبا و طالبات کی شرکت

نما ناڈو وکوٹا بیندور کی زیراہتمام طلبا کے لئے پیشہ وارانہ روزگار رہنمائی ورکشاپ :200سے زائد طلبا و طالبات کی شرکت

Tue, 01 Feb 2022 18:53:21    S.O. News Service

بیندور:یکم فروری (ایس اؤ نیوز) 30جنوری بروز پیر کو نما ناڈو وکوٹا بیندورتعلقہ شاخ کےزیرا ہتمام امبیکا انٹرنیشنل ہوٹل میں ہائی اسکول، پی یو اور ڈگری کالج سمیت بے روزگاروں کے لئےپیشہ وارانہ شعور وبیداری  ’’Motivation, Career Guidance & Government Jobs Awarness‘‘ پیدا کرنے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

ورکشاپ میں بطور پیشہ وارانہ ماہرین کے طورپر پی اے فرسٹ گریڈ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر سرفراز جے ہاشم، پی اے کالج آف انجنئیرنگ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سید امین احمد، عبدالرزاق اور احمد نوضل نے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی۔ ورکشاپ میں 200سے زائد طلبا وطالبات شریک تھیں۔

ورکشاپ کےاختتام  پر نما ناڈو وکوٹا کے ضلعی صدر مشتاق احمد بیلوے کی صدارت میں منعقدہ وداعی تقریب کاآغاز  محمد سہیم کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ تعلقہ نائب صدر ممدو ابراہیم شرور نے استقبال کیا۔ تعلقہ صدر عبدالسمیع ہلگیری نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ اس موقع پر ایم بی بی ایس کی طالبہ عائشہ صفا ناگور ، ڈاکٹر عرشیہ ناز پری شرور ، ڈاکٹر سہانہ شرور، چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ محمد عادل شرور، پی ایچ ڈی کی طالبہ سمرین شیخ ناگور کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔ ورکشاپ میں بھٹکل سے مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ،نماناڈو اترکنڑا ضلع کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، ضلع جنرل سکریٹری مولانا ضمیر احمد رشادی ، مرکزی کمیٹی کے انتظامیہ سکریٹری حسین ہئیکاڑی اور موظف پروفیسر حبیب شرور بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ضلع نائب صدر منصور ابراہیم ، ضلع خازن سید اجمل شرور، ضلعی ممبر زین العابدین ہلگیری ، پری حسین شرور، بھٹکل شاخ کے صدرموظف پروفیسر اے ایم ملا ، تعلقہ ممبر کاوا سعید اور دیگر حضرات شریک تھے۔ تعلقہ سکریٹری الطاف مکری نے شکریہ اداکیا۔ محمد طہٰ شرور نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ورکشاپ کےلئے ہلگیری اسوسی ایشن کمیٹی ہلگیری اور ناخدا ویلفئیر اسوسی ایشن شرور نے تعاون کیا۔


Share: